محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے،مطلوب افراد کی حوالگی پر مذاکرات متوقع

0
368

لندن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے جہاں ان کی چند پاکستانی شہریوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارتِ خارجہ کے حکام سے اہم بات چیت متوقع ہے۔

محسن نقوی تین روزہ دورے پر برطانیہ میں موجود ہوں گے اور چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جو اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی برطانوی فارن آفس حکام سے ملاقات طے ہے، جس میں اُن کی جانب سے پاکستان میں مطلوب چند افراد کی حوالگی پر گفتگو ہوگی۔
محسن نقوی ان افراد سے متعلق شواہد پہلے ہی پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کر چکے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی فارن آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے دیا گیا ڈوزیئر اب تک لندن نہیں پہنچا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا