جاپان 7.6 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا، سونامی وارننگ جاری، ہلاکتوں کا خدشہ

0
321

جاپان کے شمال مشرقی ساحل پر 7.6 شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرز اُٹھیں اور سمندر میں دیو ہیکل لہریں پیدا ہو گئیں۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ آوموری کے مشرقی ساحل پر آیا اور پورے شمال مشرقی خطے کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر 50 کلومیٹر تھی اور مرکز آوموری کے ساحل پر تھا۔

زلزلے کے اعلان کے محض 10 منٹ کے اندر سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔ جاپانی میڈیا کے مطابق میونسپل اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کیا گیا اور ساحلی آبادی کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔ جاپانی حکام کے مطابق ممکنہ لہریں 3 میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔ ابھی تک جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، تاہم ایٹمی تنصیبات اور صنعتی مراکز میں ممکنہ تکنیکی خرابیوں کی جانچ جاری ہے۔

یہ ایک ماہ میں دوسرا بڑا زلزلہ ہے، گزشتہ ماہ شمالی پیسیفک خطے میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سونامی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔ جاپان دنیا کے سب سے زیادہ زلزلے سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے جہاں کئی بڑے اور تباہ کن زلزلے آ چکے ہیں۔

سنہ 2011 میں توہوکو میں 9.0 شدت کے زلزلے اور سونامی کو جاپان کی تاریخ کا سب سے طاقتور زلزلہ قرار دیا گیا، جس میں ہلاک اور لاپتا ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی اور فُکوشیما نیوکلیئر سانحہ بھی پیش آیا۔ اسی طرح 1995 میں کوبے میں 6.9 شدت کے زلزلے میں 6 ہزار افراد ہلاک ہوئے جبکہ 2004 کے نیگاٹا زلزلے میں بھی جانی اور مالی نقصان ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا