ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے، وزیراعظم

0
285

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مختلف مراحل میں اصلاحات کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل سٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت وہ خود کریں گے۔ انہوں نے ترقیاتی اصلاحات میں تعاون پر عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں دونوں اداروں کی جانب سے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تاخیر کی بنیادی وجہ بروقت پروکیورمنٹ کا نہ ہونا ہے، اور انسانی وسائل کو منصوبوں کے مقاصد کے مطابق ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ ای-پروکیورمنٹ اور پراجیکٹ ریڈی نیس کی سہولیات پروکیورمنٹ کے عمل کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

اصلاحات کے لیے چار ورکنگ گروپس بنانے کی تجویز دی گئی۔ پہلا گروپ منصوبوں کی منظوری اور تیاری کے مراحل پر کام کرے گا، دوسرا پروکیورمنٹ کے نظام کو شفاف اور جدید بنانے پر توجہ دے گا، تیسرا زمین کے حصول اور ری-سیٹلمنٹ کے امور پر اصلاحات کرے گا، جبکہ چوتھا گروپ انسانی وسائل اور سٹاف کی تعیناتی کے نظام کو بہتر بنانے پر کام کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا