ہم دشمن کو للکار کر مارتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

0
403

اسلام آباد میں قومی علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے، جبکہ پاکستان دشمن کا مقابلہ چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور پاکستان کے درمیان گہرا تعلق ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلم دنیا میں سے محافظینِ حرمین کا اعزاز پاکستان کو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب قومیں علم اور قلم چھوڑ دیتی ہیں تو انتشار اور فساد جنم لیتا ہے، جبکہ عزت اور طاقت محنت، اتحاد اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی ریاست میں جہاد کا اعلان صرف ریاست کی ذمہ داری ہے، اور پاکستان نے ہر محاذ پر اللہ کی مدد سے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علما قوم کو متحد رکھنے اور برداشت پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب میں کہا کہ فرقہ واریت کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں علما کو اپنا مکمل کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی ترقی کی طرف لے جانے کی کوششیں اسی وقت کامیاب ہوسکتی ہیں جب دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو۔

وزیراعظم نے بتایا کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گرد پاکستان میں حملے کرتے ہیں، جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں معصوم لوگ نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک نہ جادو ٹونے سے ترقی کرے گا نہ شارٹ کٹس سے، بلکہ مستقل محنت اور قومی اتحاد سے ہی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا