پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی اجازت دیدی

0
254

لاہور میں پنجاب حکومت نے 25 سال بعد بسنت کے تہوار کی بحالی کی اجازت دے دی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت کی بحالی کی منظوری دے دی ہے اور یہ تہوار 6، 7 اور 8 فروری کو پورے لاہور میں منایا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بسنت ایک قدیم تہذیبی ورثہ ہے جسے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ بسنت آرڈیننس 2025 پر سختی سے عمل کیا جائے گا، جبکہ ہر پتنگ، دھاگہ اور فروخت کنندہ درج شدہ ہوگا اور کیو آر کوڈ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ان کے مطابق یہ تہوار عوام کی خوشیوں کا حصہ ہے اور اس کی کامیابی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر لاہور میں موٹر سائیکلوں پر سیفٹی اینٹینا لگانے کی خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ بسنت سے پہلے اور دوران ہر موٹر سائیکل پر حفاظتی اینٹینا نصب کیا جائے گا۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اور انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ پتنگیں بھی اڑیں، خوشیاں بھی بکھریں اور سفر بھی محفوظ رہے تاکہ لاہور کو ایک خوشگوار، تاریخی اور محفوظ شہر بنایا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا