بلغاریہ کے وزیراعظم روزن ژیلیازکوف نے ملک بھر میں جاری حکومت مخالف احتجاجات کے بعد اپنے سیاسی اور حکومتی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ احتجاجات اس وقت شدت اختیار کر گئے جب حکومت نے 2026ء کے بجٹ میں ٹیکس اور سوشل سیکیورٹی میں اضافے کی تجاویز پیش کیں، جس پر عوام اور اپوزیشن جماعتوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔
حکومت مخالف مظاہروں میں ہزاروں افراد نے دارالحکومت اور دیگر شہروں میں سڑکوں پر نکل کر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد حکومت کو بجٹ تجاویز واپس لینا پڑیں۔ سیاسی بحران کے پیشِ نظر وزیراعظم نے ٹیلی وژن خطاب میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔
گزشتہ چار برسوں میں بلغاریہ میں سات بار انتخابات ہوچکے ہیں اور متعدد غیر مستحکم حکومتیں قائم اور تحلیل ہوئی ہیں، جس کے باعث عوام کا اعتماد حکومت پر کم ہوتا جا رہا ہے۔ اب تک کسی نئی حکومت کے قیام تک امکان ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔






