کراچی کے علاقے کورنگی بنگالی پاڑہ میں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ فرحان جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے اسے بعد میں حراست میں لے لیا اور ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ کراچی میں رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 245 تک پہنچ گئی ہے۔





