محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے ساتھ کسٹمر ریلیشن شپ ایپ لانچ کر دی

0
510

لاہور: محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ ایپ لانچ کر دی ہے، جس کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ممکن ہوگا۔

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ شہری گھر بیٹھے یہ سہولت استعمال کر سکیں گے اور نادرا ڈیٹا سسٹم سے لنک ہونے کے سبب اندراج خودبخود وہاں بھی ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا تھا اور اس سسٹم کے ذریعے درست ڈیٹا جمع کیا جا سکے گا۔ یہ نظام پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا