صدر آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب کو بلاول ہاؤس لاہور طلب کرلیا

0
582

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو ملاقات کے لیے بلاول ہاؤس لاہور طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما صدر مملکت سے ملاقات کریں گے، جس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا