امریکا میں موجود تقریباً 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف

0
1269

واشنگٹن: امریکا میں موجود افغان شہریوں سے متعلق ایک تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں تقریباً 2 ہزار افغان باشندوں کے دہشت گرد تنظیموں سے براہِ راست یا ممکنہ روابط کا پتا چلا ہے۔

یہ انکشاف نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے بائیڈن انتظامیہ کے دور میں امریکا آنے والے افغان شہریوں کی جانچ پڑتال کے عمل کو سست اور غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تنقید کی۔

تلسی گبارڈ کے مطابق آپریشن الائیز ویلکم کے تحت مجموعی طور پر 18 ہزار افغان شہری امریکا میں داخل ہوئے، تاہم اس دوران مناسب، جامع اور مؤثر اسکریننگ نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مرحلے میں آپریشن الائیز ویلکم کے تحت امریکا آنے والے تمام افغان شہریوں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 18 ہزار افغان شہریوں میں سے تقریباً 2 ہزار کے دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات یا روابط موجود ہیں۔

نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے خبردار کیا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں مسلسل امریکی سرزمین پر حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اور ایسے افراد کی تلاش میں رہتی ہیں جو ان کے مقاصد کو آگے بڑھا سکیں، اسی لیے اس خطرے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران غیر قانونی طور پر امریکا آنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو ملکی سلامتی کے لیے ایک اور بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا