غزہ میں اسرائیلی حملوں ، طوفان بائرن نے تباہی مچا دی

0
424

غزہ میں اسرائیلی حملوں اور طوفان بائرن نے شدید تباہی مچا دی ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سردی اور بمباری کے باعث 16 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔ شدید موسمی حالات نے پہلے سے محصور اور متاثرہ آبادی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث مختلف حادثات میں کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اسرائیلی حملوں میں دو فلسطینی شہید ہوئے۔ شمالی غزہ کے علاقے بیر النعاجہ میں ایک مکان گرنے سے پانچ افراد جان سے گئے جبکہ غزہ شہر کے رمال محلے میں دیوار گرنے سے دو مزید اموات ہوئیں۔

شاطی کیمپ اور المواسی میں شدید سردی کے باعث کئی بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ خان یونس میں آٹھ ماہ کی ایک بچی بارش کے جمع شدہ پانی میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

غزہ کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان بائرن کے باعث ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد افراد کو شدید خطرات لاحق ہیں، مسلسل محاصرے کے باعث بے گھر خاندان بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

دوسری جانب عرب ذرائع کے مطابق غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 70 ہزار 654 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ ادھر اسرائیل نے مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا