امریکی فوجیوں پر حملہ، 3 ہلاک، 3 زخمی

0
352

شام میں امریکی فوجیوں پر ایک تنہا مسلح شخص کے حملے میں دو اہلکار اور ایک امریکی سویلین مترجم ہلاک ہوگئے جبکہ تین فوجی زخمی ہو گئے۔ حملہ امریکی اور شامی مشترکہ فوجی گشت کے دوران کیا گیا، جس میں داعش مخالف کارروائیوں کے لیے باہمی مشاورت جاری تھی۔

پینٹاگون کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام اور یونٹ کی تفصیلات اہلِ خانہ کی رضامندی کے بعد فراہم کی جائیں گی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو فورسز نے جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا، تاہم کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی اور حملہ آور کی شناخت سامنے نہیں آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا