سندھ رینجرز نے حب ریور روڈ پر کارروائی، 750 اسمارٹ فونز اور 61 ٹیبلٹس برآمد

0
426

سندھ رینجرز نے حب ریور روڈ رئیس گوٹھ، لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان ذاکرخان ولد عبدالرزاق اور محمد سلیم ولد جناس خان کے قبضے سے مجموعی طور پر 750 مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز اور 61 سامسنگ ٹیبلٹس برآمد کیے گئے۔ برآمد شدہ موبائل فونز مزدا ٹرک کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے اور یہ سامان بلوچستان سے کراچی سمگل کیا جا رہا تھا۔ برآمد شدہ اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔

سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر یہ کارروائی کی اور کہا کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ موبائل فونز اور مزدا ٹرک کے ساتھ قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا