انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی۔
پاکستان نے 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42ویں اوور میں 150 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ حذیفہ احسن 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان فرحان یوسف نے 23 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکا۔
قبل ازیں میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 41.1 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔ آیوش مہاترے 38، ابھیگیان کنڈو 22، آرون جارج 85 اور کنشک چوہان 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدالسبحان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، نقاب شفیق نے 2 جبکہ علی رضا اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہوا اور اسے 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔






