پنجاب کابینہ اجلاس: ہائی سکیورٹی زونز ایکٹ اور پراپرٹی قوانین میں ترمیم سمیت متعدد سمریاں منظور

0
382

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ہائی سکیورٹی زونز ایکٹ، پراپرٹی قوانین میں ترمیم اور دیگر متعدد سمریاں منظور کی گئیں۔

صوبائی کابینہ کے 31ویں اجلاس میں 30ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی اور قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری کے اجلاسوں کے منٹس بھی پیش کیے گئے۔ کابینہ نے قانون، امن و امان سے متعلق قائمہ کمیٹی کی کارروائی کی منظوری دی اور اساتذہ کے طبی اخراجات سے متعلق سمری بھی منظور کی گئی۔

اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی ششماہی رپورٹس پیش کی گئیں، جبکہ پنجاب حکومت کے آڈٹ سال 2019-20 اور 2022-23 کی رپورٹس بھی کابینہ میں زیر بحث آئیں۔ اس کے علاوہ مسیحی اور ہندو شادی لائسنس کے اجرا اور رجسٹرار کی تقرری کی سمری بھی منظور کی گئی۔

کابینہ نے پراپرٹی قوانین میں ترمیم، ٹیلی کام ٹاورز کے لیے سرکاری اراضی کی لیز کی شرائط، اور ملکیتی حقوق دینے سے متعلق گرانٹ کی شرائط کی منظوری دی۔ پی آئی ای ڈی ایم سی کے میمورنڈم میں ترامیم، ٹریفک وارڈن سروس رولز، ہائی پوٹینشل ڈویلپمنٹ سکیم میں ترمیم اور لوکل گورنمنٹ سروس رولز 2018 میں ترامیم کی سمری بھی کابینہ میں پیش کی گئی۔

اجلاس میں آئینی ترمیمی بل 2025، پی ایچ اے ٹی اے آرڈیننس 2002 میں ترامیم، سوشل ویلفیئر و بیت المال کی پنٹا پالیسی، ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 میں ترامیم اور کے ایف ڈبلیو بینک سے 15 ملین یورو گرانٹ معاہدے کی سمری بھی زیر غور آئیں۔

صوبائی کابینہ نے پنجاب چیریٹیز ایکٹ 2018 کے تحت کمیشن کے قیام کی سمری، ملتان اور بہاولپور بلڈ سینٹرز کے معاہدے کی تجدید، پولیس رولز 1934 میں ترمیم، اور سی سی ڈی میں خصوصی جنسی جرائم تفتیشی یونٹس کے قیام کی سمری بھی منظور کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا