سڈنی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آ گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے واقعہ کے حوالے سے بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے۔
آسٹریلوی حکام نے دہشت گردی میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات اور پوچھ گچھ کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے۔ اس سے قبل ایک حملہ آور کے دوست نے بھی بیان دیا تھا کہ نوید کا تعلق بھارت سے ہے، جبکہ اس کے والد بھارتی اور والدہ اطالوی شہری ہیں۔
ان شواہد سے سڈنی دہشت گردی حملے میں ملوث عناصر کے بھارت سے تعلق کی تصدیق مزید مضبوط ہو گئی ہے۔






