پردے کی بے حرمتی پر پاکستان کا سخت ردعمل، بھارتی وزیراعلیٰ سے معافی کا مطالبہ

0
171

پاکستان نے بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ کی جانب سے خاتون کے حجاب اور نقاب کی بے حرمتی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیرِ پاور سردار اویس احمد خان لغاری نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نصرت پروین کی سرِ عام تضحیک انسانی وقار اور مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے، جبکہ ایک خاتون کا زبردستی نقاب ہٹانا ناقابلِ قبول اور انتہائی افسوسناک عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کو مذاق سمجھنا بھی قابلِ افسوس ہے اور بھارت میں مسلم خواتین کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا تشویشناک رجحان سامنے آ رہا ہے۔ اویس لغاری نے ڈاکٹر نصرت پروین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بہار کے وزیراعلیٰ غیر مشروط معافی مانگیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کی پامالی عالمی برادری کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا