پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی

0
185

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے حکومت کی منظوری کے بعد جاری نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 23 جنوری 2026 تک بند رہیں گی۔

اتھارٹی کے مطابق اس پابندی میں تمام بھارتی ایئرلائنز کے مسافر طیارے، ملٹری اور پرائیوٹ جیٹس شامل ہیں اور انہیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی تھی، جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اب تک اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر اٹھایا گیا تھا اور اس کا اطلاق تمام کمرشل اور نجی بھارتی پروازوں پر ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا