پی ٹی آئی نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا

0
758

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں بھرپور انداز سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر اسلام آباد ریجن عامر مسعود مغل نے کی۔ اجلاس میں ریجنل سیکرٹری اور چیئرمین بلدیات کمیٹی ملک عامر علی اعوان کے علاوہ سینیئر قیادت بھی شریک ہوئی۔ سینیٹر فوزیہ ارشد، شعیب شاہین، سید فرزند شاہ اور علی بخاری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے مطابق، حکومت کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ میں متنازع ترامیم کے باوجود پارٹی الیکشن میں حصہ لے گی اور ضلع بھر میں کلین سویپ کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا