پاکستان نیوی کی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ’غازی‘ کی چین میں رونمائی

0
422

راولپنڈی: پاکستان نیوی کی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ’غازی‘ کی چین میں رونمائی کر دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آبدوز ’غازی‘ کو چین کے شہر ووہان میں واقع شوانگ لیو بیس پر لانچ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان نیوی نے آبدوز سازی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چین میں زیرِ تعمیر پاکستان نیوی کی تمام چاروں آبدوزیں اس وقت سی ٹرائلز کے مراحل سے گزر رہی ہیں اور انہیں پاکستان کے حوالے کیے جانے کے آخری مرحلے میں داخل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے ہنگور کلاس کی آٹھ آبدوزوں کے حصول کے لیے چین کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے، جس کے تحت چار آبدوزیں چین میں جبکہ باقی چار پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق یہ آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی اور طویل فاصلے سے اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں امن اور استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔

لانچنگ کی تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا