اقلیتی برادری کی قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں: عطا تارڑ

0
798

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کی ملک کے لیے دی گئی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پاکستان کی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے اور وہ ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری ہر شعبۂ زندگی میں خدمات انجام دے رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کرسمس کی تقریب میں شرکت ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے، جبکہ ان کے حلقے میں کرسمس تقریبات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

عطا تارڑ نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں جلد کرسمس بازار لگایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسیحی برادری کا کردار سنہرے حروف میں لکھا جائے گا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی اور قیامِ امن کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔ کرسچین کمیونٹی کی جانب سے ملنے والی محبت پر شکر گزار ہوں اور اقلیتی حقوق کے تحفظ کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا