گلگت: شدید موسمی حالات کے باعث گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابات کے حوالے سے کل جماعتی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں موسمی صورتحال کے پیش نظر انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے 24 جنوری کو انتخابات کرانے کی حمایت کی۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جنرل انتخابات ملتوی کرنے کے حق میں 13 مختلف سیاسی جماعتوں نے رائے دی، جبکہ انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خراب موسمی حالات کے باعث انتخابات ملتوی کرنے پر غور کے لیے کل جماعتی کانفرنس بلائی گئی تھی، جس کے بعد باضابطہ طور پر انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔





