خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کل طلب، 7 نکاتی ایجنڈا جاری

0
399

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوں گے۔

کابینہ اجلاس کے لیے 7 نکاتی مختصر ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے میں لوکل گورنمنٹ سٹریٹ وینڈرز کی مستقلی کی تجویز شامل ہے جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ بل 2025 کی منظوری بھی زیر غور آئے گی۔

اجلاس میں قبرستانوں کے لیے اراضی کے حصول سے متعلق نان اے ڈی پی سکیم، مالی سال 2025-26 میں صوبوں کے درمیان مالی ذمہ داریوں پر مفاہمتی یادداشت پر غور اور خیبرپختونخوا میں نئے ضلع اپر سوات کے قیام کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا