میسی کی امبانی خاندان کے ہمراہ پوجا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0
463

نئی دہلی: ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بھارت کے شہر جام نگر میں امبانی خاندان کے ہمراہ ہندو مذہبی رسومات ادا کیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میسی اور ان کے ساتھی کھلاڑی لوئس سواریز اور روڈریگو ڈی پال نے آننت امبانی اور ان کی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ مندر کا دورہ کیا اور پوجا، مراقبہ اور دیگر ہندو روایات میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ، انہوں نے جام نگر میں آننت امبانی کے زیر انتظام وائلڈ لائف ریسکیو اینڈ کنزرویشن سینٹر “ونتارا” کا بھی دورہ کیا۔ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میسی ہاتھی کے ساتھ فٹبال کھیلتے ہوئے بھی نظر آئے۔

یہ دورہ امبانی خاندان اور عالمی فٹبال اسٹار کے درمیان دوستانہ تعلقات اور ثقافتی تبادلے کی عکاسی کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا