آسٹریلیا: یہودی تقریب پر بھارتی دہشت گرد کا حملہ، مزید 7 افراد گرفتار

0
401

آسٹریلیا کی پولیس نے یہودی تقریب پر حملے کے بعد مزید سات افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ابتدائی طور پر حملے میں باپ اور بیٹے ملوث تھے، جو ذاتی طور پر داعش سے متاثر تھے، اور کسی تیسرے شخص کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے تھے۔

تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس نے سڈنی کے جنوب مغربی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد ممکنہ پرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور بانڈی بیچ کی سمت جا رہے تھے، تاہم ان کا حالیہ بانڈی بیچ ہنوکا حملے سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں ملا۔

اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد میلبورن سے روانہ ہوئے تھے اور ان کا سفر تقریباً نو گھنٹوں پر محیط تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں بانڈی بیچ پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے سے کسی قسم کے تعلق کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا