نو مئی کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید سمیت چار رہنماؤں کو دس، دس سال قید

0
1065

لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزا سنا دی، جبکہ شاہ محمود قریشی کو جی او آر گیٹ توڑ پھوڑ کے مقدمے سے بری کر دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جی او آر گیٹ پر توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے کا محفوظ فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔ فیصلہ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے سنایا۔

عدالت کے مطابق دورانِ ٹرائل ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے، جبکہ استغاثہ کی جانب سے 56 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا، جبکہ تھانہ ریس کورس پولیس کی جانب سے مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں پیش کیا جا چکا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا