یہ ابھی ابتدا ہے، آگے انتہا باقی ہے، 9 مئی کے شواہد کا انتظار کریں، فیصل واوڈا

0
391

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ابھی صرف ابتدا ہے، آگے انتہا اور سخت مراحل باقی ہیں، 9 مئی کے واقعات سے متعلق شواہد اور گواہی سامنے آنے کا انتظار کیا جائے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اللہ رحم کرے، جیسا پہلے کہا تھا کہ دسمبر کا مہینہ ہے اور سب کچھ دیوار پر لکھا ہوا ہے، مگر جان بوجھ کر کانوں سے بہرے اور آنکھوں سے اندھے بنے رہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کئی برسوں سے روکنے کی کوشش کرتا رہا، مگر میری بات نہیں سنی گئی اور معاملہ یہاں تک پہنچا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگے بھی حالات ایسے مقام تک لے جائیں گے جہاں سے قانونی اور دنیاوی طور پر واپسی ممکن نہیں ہوگی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ تکبر اور زعم کی بنیاد پر نہ خود رکے اور نہ ہی وہ لوگ رکیں جن کے سہارے پر سب کچھ کیا گیا، اب سب کچھ مزید بکھرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اب بے غیرت، بے حیاء اور بے شرم کون ہے؟

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد جن لوگوں نے چند سیکنڈ کی ویڈیوز بنا کر ڈرامہ رچایا اور معاملے کو مزید بھڑکایا، ان کے لیے ابھی مزید مراحل باقی ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کے شواہد اور گواہی جلد سامنے آئیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا