عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہم چلا رہے ہیں،شفیع جان

0
485

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس مکمل طور پر ہم ہی چلا رہے ہیں۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کو عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، لیکن موجودہ حالات میں بات چیت ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے اور یہ بھی واضح نہیں کہ آخر کس بات پر معافی مانگی جائے۔

شفیع جان نے کہا کہ حکومت میں شامل جماعتیں اس معاملے میں خود فریق ہیں، اس لیے انہیں کسی کانفرنس میں مدعو نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عطا تارڑ کا مینڈیٹ کیا ہے کہ ہم ان سے بات کریں، وہ صرف 17 نشستوں پر آئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا