جرگے نے 2 بچیوں کو ونی کرنے کا فیصلہ سنا دیا

0
366

گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں میں جرگے نے دو کم سن بچیوں کو ونی کرنے اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بااثر ملزم نے سیاہ کاری کے الزام میں جرگہ منعقد کرایا اور یہ غیرقانونی فیصلہ سنایا۔

متاثرہ خاندان کے سربراہ نے بتایا کہ اس کے بیٹے پر سیاہ کاری کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے، وہ اپنے معصوم بچوں اور نابینا والدہ کے ہمراہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جس خاتون کے ساتھ سیاہ کاری کا الزام جوڑا گیا، وہ اپنے شوہر سے خلع لے چکی ہے اور اس وقت لاڑکانہ میں اپنی والدہ کے پاس رہائش پذیر ہے، خاندان کا اس خاتون سے کوئی تعلق نہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ ایک بااثر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا