پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا

0
1118

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق یکم رجب بروز اتوار 22 دسمبر کو ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا، جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد کیے گئے۔

اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد رجب المرجب کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رجب 22 دسمبر کو ہوگی جبکہ شبِ معراج 27 رجب کے مطابق 16 جنوری کو منائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا