بنگلادیش نے بھارت کیساتھ قونصلر ، ویزا سروسز معطل کر دیں

0
331

بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث سفارتی سطح پر بھی اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

بنگلا دیش نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قونصلر اور ویزا سروسز کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بنگلا دیشی مشن کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور سروسز عارضی طور پر بند رکھی جائیں گی۔

بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ دو روز قبل نئی دہلی میں واقع بنگلا دیش ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، جس دوران بھارتی مظاہرین کی جانب سے ہائی کمشنر کو قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں، جس پر سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے بھی ایک روز قبل بنگلا دیش کے شہر چٹاگانگ میں واقع ویزا سینٹر بند کر دیا تھا، جسے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا