صدر مملکت آصف علی زرداری کی کربلا میں روضہ امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ پر حاضری

0
504

کربلا: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کربلا میں روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس بن علی علیہ السلام پر حاضری دی۔

اس موقع پر گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی صدرِ پاکستان کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت نے دونوں مقدس مزارات پر فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کیے۔

صدر آصف علی زرداری نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔

انہوں نے امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی اور کہا کہ امام حسینؑ کی تعلیمات حق، عدل اور انسانیت کے فروغ کا واضح پیغام دیتی ہیں۔

حاضری کے موقع پر صدر مملکت نے دونوں مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقات بھی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا