اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق نان فائلرز میں شامل زیادہ تر افراد کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ اس فہرست میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ گزشتہ تین سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع کروائیں۔ ایف بی آر نان فائلرز کو شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور گھروں پر نوٹسز بھجوا رہا ہے۔





