اپوزیشن نے حکومت کی پیشکش قبول کر لی

0
477

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس، بی این پی مینگل کے ساجد ترین، پی ٹی آئی کے اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور اخونزادہ حسین یوسفزئی شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ پارلیمان، قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے مذاکرات پر تیار ہیں۔ اپوزیشن اتحاد نے شفاف انتخابات اور متفقہ الیکشن کمشنر کے تقرر پر بھی بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی۔

تحریک تحفظ آئین کے نائب صدر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا کیسز کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا اور تمام اتحادی جماعتوں کو مشاورت میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور نئے میثاق پر حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہیے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے حکومت کی پیشکش کو دوغلے پن اور عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کسی بھی صورت میں حکومت کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہیں ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا