کراچی: شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
کے ایم سی افسران و ملازمین ٹریفک چالان اور جرمانہ خود ادا کریں گے، جبکہ سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے والے ای چالان ذاتی طور پر ادا کریں گے۔
کے ایم سی افسران کو دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ استعمال کرنے، گاڑیوں میں ٹنٹڈ گلاسز اور موبائل فون استعمال نہ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
سرکاری گاڑیوں کے استعمال میں اوور سپیڈ نہ کرنے اور نمبر پلیٹس میں کسی بھی ٹیمپرنگ پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مزید کہا گیا کہ دوران ڈرائیونگ غلط راستہ استعمال نہ کیا جائے اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی ہو۔ یہ احکامات سندھ حکومت کی جاری ہدایات کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے نافذ کیے گئے ہیں۔






