وزیراعظم شہباز شریف اور صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
490

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور یو اے ای کی قیادت نے دونوں ممالک کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر گفتگو کی اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

ملاقات کے دوران سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں روابط کو وسعت دینے کے امکانات پر غور کیا گیا، جبکہ دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان اور یو اے ای کی قیادت نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا