حماس کو فنڈنگ کے شبے میں 9 افراد گرفتار

0
397

اٹلی کے شمالی شہر جینووا میں انسداد دہشت گردی یونٹ نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کو چیریٹی کے ذریعے مالی امداد فراہم کرنے کے شبے میں 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے حماس سے منسلک اداروں کو بظاہر انسانی ہمدردی کے تحت جمع کیے گئے 8.2 ملین ڈالر منتقل کیے، جبکہ پولیس نے 8 ملین یورو سے زائد مالیت کے اثاثے ضبط کیے اور 1.08 ملین یورو نقد بھی برآمد کیا۔

پروسیکیوٹرز کے مطابق گرفتار افراد کے گھروں اور فلاحی تنظیم کے دفاتر سے حماس کے لیے معاون مواد بھی برآمد ہوا۔ اسرائیل کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے اٹلی کی کارروائی میں معلومات فراہم کیں۔ اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی نے کارروائی کو اہم قرار دیا اور حکام کو سراہا۔

دوسری جانب فلسطین کے حامی کارکنوں نے میلان اور دیگر شہروں میں احتجاج کیا اور پولیس کی کارروائی کو جبر اور تشدد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا۔ ینگ فلسطینی اٹلی اینڈ عرب فلسطینی ڈیموکریٹک یونین نے کہا کہ فلسطینیوں کو بھی خود ارادیت اور مزاحمت کا قانونی حق حاصل ہے اور ایسے اقدامات ناانصافی پر مبنی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا