سعودی عرب سے ہزاروں بھارتی ملک بدر

0
508

بھارت ایک جانب خود کو عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے، مگر دوسری جانب اس کے شہری بڑی تعداد میں بیرونِ ملک سے ملک بدر کیے جا رہے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار اس دعوے پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے مجرمانہ سرگرمیوں اور ملکی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث بھارتی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد ملک بدر کیا۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سعودی عرب سے ملک بدر کیے جانے والے بھارتی شہریوں کی تعداد کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں کہیں زیادہ رہی۔

اس حوالے سے بھارتی وزارتِ خارجہ نے پارلیمنٹ میں ایک رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ 2021 میں 8 ہزار 887، 2022 میں 10 ہزار 277، 2023 میں 11 ہزار 486، 2024 میں 9 ہزار 206 اور رواں برس تاحال 7 ہزار 19 بھارتی شہری سعودی عرب سے ملک بدر کیے جا چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بدری کی بڑی وجوہات میں ویزا مدت ختم ہونے کے باوجود قیام، غیر قانونی ملازمت، لیبر قوانین کی خلاف ورزی، آجر سے فرار اور بعض معاملات میں فوجداری مقدمات شامل ہیں۔ بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے بھی اعتراف کیا ہے کہ زیادہ تر کیسز قانونی حیثیت کے بغیر کام کرنے اور رہائشی قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا