کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

0
784

کوئٹہ: کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 40 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ 26 دسمبر کو بھی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس زلزلے کی شدت 2.4 ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا