پنجاب پولیس کیلئے 20 محافظ وی آرمرڈ سکیورٹی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری

0
402

لاہور: پنجاب حکومت نے فسادات، احتجاج اور دیگر خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے لیے 20 آرمرڈ سکیورٹی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب کابینہ نے پولیس کے لیے 20 آرمرڈ وہیکلز کی خریداری کی منظوری دی، جن پر مجموعی طور پر 1 ارب 20 کروڑ 36 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی کے مطابق ایک آرمرڈ سکیورٹی وہیکل کی قیمت 6 کروڑ 1 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو فسادات، احتجاج اور دہشت گرد حملوں جیسی ہائی رسک صورتحال میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔

احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ آرمرڈ گاڑیوں کی کمی کے باعث پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، جس سے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق ان گاڑیوں کی خریداری سے فسادات، احتجاج اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پنجاب پولیس کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ پنجاب کابینہ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کو فوری طور پر آرمرڈ گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ شہروں میں فوری رسپانس کے لیے آرمرڈ سکیورٹی وہیکلز تعینات کیے جائیں۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ہائی رسک صورتحال میں پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا