امریکی حملے کا شدید ردعمل دیا جائے گا، ایران

0
1138

تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ حملے کی دھمکی کے بعد کسی بھی ممکنہ جارحیت پر سخت ردعمل کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کسی بھی ناجائز جارحیت کا بھرپور اور شدید جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا ردعمل نہایت سخت ہوگا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے کسی سے اجازت لینے کا محتاج نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی مہم جوئی کے خلاف ایرانی عوام کا ردعمل غیر متوقع ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سخت مؤقف اختیار کیا تھا۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو اس پر دوبارہ حملے کی حمایت کی جائے گی۔

فلوریڈا میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ایک بار پھر جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور اگر جوہری سرگرمیاں جاری رہیں تو فوری حملوں کی حمایت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری پروگرام دوبارہ تعمیر کرتا ہے تو ہمیں انہیں گرانا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا