بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی میں اضافہ، سیاحتی مقامات پر رش بڑھ گیا

0
444

لاہور: ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ ملکۂ کوہسار مری میں برفباری نے سیاحوں کی خوب موجیں کرا دیں۔

گلیات کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ لواری ٹنل میں ڈیڑھ سے دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے، جبکہ چترال میں 28 انچ اور استور کے کئی علاقوں میں دو فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔ چلاس اور اپر دیر کے پہاڑ بھی برف سے ڈھک گئے ہیں۔

بٹگرام میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں تیسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ اڑنگ کیل چیئر لفٹ پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا۔ شدید برفباری کے باعث متعدد سیاحتی مقامات کی رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔

مظفرآباد اور گردونواح میں بوندا باندی ہوئی، جبکہ بلوچستان میں بھی سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔

لاہور میں دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہے، جبکہ یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا