سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل نور خان کی صاحبزادی امریکا میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

0
581

نیویارک: سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل نور خان کی بیٹی ڈاکٹر فائقہ نور خان امریکا میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا کی کاؤنٹی ڈینوڈی میں ویک اینڈ پر پیش آنے والے حادثے میں ایک مقامی پیڈیاٹریشن خاتون جاں بحق ہوئیں، جن کی شناخت 75 سالہ فائقہ آفتاب قریشی کے نام سے ہوئی۔

ورجینیا پولیس کے مطابق ڈاکٹر فائقہ قریشی کی گاڑی سڑک سے ٹکرا گئی، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

ڈاکٹر فائقہ قریشی نے 1993 میں بچوں کے دی کنگز ڈاٹر ہسپتال میں بطور فزیشن اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سنبھالیں اور بعد ازاں طویل عرصے تک ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی میڈیکل ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں۔

پاکستان میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈاکٹر فائقہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سابق ائیر مارشل نور خان کی صاحبزادی ڈاکٹر فائقہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ تھیں اور انہوں نے 1973 میں گریجویشن مکمل کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا