ایران کا دنیا سے مواصلاتی رابطہ تقریباً منقطع، ملک بھر میں انٹرنیٹ بند

0
373

ایران کا دنیا سے مواصلاتی رابطہ تقریباً منقطع ہو گیا ہے، حکام نے انٹرنیٹ بند کر دیا۔

موبائل اور لینڈ لائن کالز متاثر ہیں اور کئی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

ایرانی نیوز ویب سائٹس محدود طور پر اپ ڈیٹ ہو رہی ہیں، جس سے عوام معلومات کے حصول میں مشکلات محسوس کر رہے ہیں۔

سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مظاہرین پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اشارے پر کام کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے سرکاری املاک کو نشانہ بنا رہے ہیں اور غیر ملکی ایجنڈے کے عناصر برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

خامنہ ای نے امریکی صدر کو کہا کہ وہ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں اور ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

احتجاج 28 دسمبر کو شدید مہنگائی کے خلاف شروع ہوا تھا اور بعد ازاں پورے ملک میں پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق احتجاج کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور حکومتی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

شدید معاشی بحران اور گزشتہ سال اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے حکام پہلے سے زیادہ کمزور نظر آ رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا