ایران کے عوام کو مدد ملنے والی ہے، احتجاج جاری رکھیں:ڈونلڈ ٹرمپ

0
613

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے عوام کو جلد مدد پہنچنے والی ہے اور انہیں چاہیے کہ وہ اپنے احتجاج جاری رکھیں اور اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھالیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین پر تشدد اور قتل میں ملوث افراد کے نام محفوظ رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ ایسے عناصر کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

امریکی صدر نے اعلان کیا کہ جب تک ایران میں مظاہرین کے بے مقصد قتل کا سلسلہ بند نہیں ہوتا، وہ ایرانی حکام کے ساتھ تمام ملاقاتیں منسوخ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں حکومت مخالف پرتشدد احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر چکے ہیں، جن کے دوران اب تک تصادم میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ایرانی حکومت نے ملک میں جاری افراتفری کا الزام امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا ہے، جبکہ ایران کے سابق جلاوطن ولی عہد اور اسلامی جمہوریہ کے نمایاں مخالف رضا پہلوی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران واپس آنے کی تیاری کر رہے ہیں اور ’قومی انقلاب کی فتح‘ کے موقع پر ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونا چاہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا