تحریک انصاف غیرقانونی ایجنڈے سے باز آ جائے، رانا ثنا اللہ

0
350

اسلام آباد: وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف غیرقانونی ایجنڈے سے باز آئے اور ملک میں انتشار پھیلانے سے گریز کرے۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کا دہشت گردی پر بریفنگ کے لیے خط لکھنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو یہ معلوم نہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کون کر رہا ہے، خط لکھنا اور ان کیمرہ بریفنگ کا مطالبہ کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کیمرہ بریفنگ درکار ہے تو دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جائے، مگر یہ لوگ اس کمیٹی کے اجلاسوں میں آتے ہی نہیں۔

مشیر وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم میں عوامی ایشوز کو شامل کیا جائے تاکہ عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان معاملات اتفاقِ رائے سے طے کر کے ترمیم لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ووٹرز کی عمر یا حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق کسی قسم کی قانون سازی زیر غور نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کی اسیسمنٹ کے مطابق محدود تعداد میں لوگ باہر نکلیں گے اور دفعہ 144 کے نفاذ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ انہوں نے تحریک انصاف پر الزام عائد کیا کہ انہیں تشدد کے سوا کچھ نہیں آتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرتی ہے اور جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے امید ظاہر کی کہ مولانا فضل الرحمان 8 فروری کو کسی پرتشدد کارروائی کی حمایت نہیں کریں گے، اور حکومت ہر سیاسی کردار سے بخوبی آگاہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا