گل پلازہ سانحہ: تباہی کے ملبے میں محفوظ قرآنِ پاک، دل کو چھو لینے والا منظر

0
110

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے نے جہاں پورے شہر کو سوگ میں مبتلا کر دیا، وہیں اس تباہی کے مناظر کے درمیان ایک حیرت انگیز اور ایمان افروز منظر بھی دیکھنے میں آیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران وائرل ویڈیو

گل پلازہ میں آگ بجھنے کے بعد ملبہ ہٹانے اور لاپتا افراد کی تلاش کا عمل تاحال جاری ہے۔ اسی دوران سرچ آپریشن میں مصروف ریسکیو اہلکار کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

دھوئیں میں گھری مسجد، قرآنِ پاک محفوظ

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ریسکیو اہلکار دھوئیں سے بھرے ماحول میں گل پلازہ کی مسجد میں داخل ہوئے تو وہاں موجود قرآنِ پاک معجزانہ طور پر مکمل طور پر محفوظ حالت میں ملے۔ ریسکیو اہلکاروں نے قرآنِ پاک کو احترام کے ساتھ اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

مسجد کو بھی آگ سے نقصان نہیں پہنچا

عینی شاہدین اور ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے باوجود مسجد کو بھی آگ سے کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا، جو واقعے کے بعد عوام کے لیے حیرت اور حوصلے کا باعث بنا۔

یہ منظر سوشل میڈیا پر صارفین کے دلوں کو چھو رہا ہے، جہاں لوگ اسے اللہ کی قدرت اور حفاظت کی نشانی قرار دے رہے ہیں، جب کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لیے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا