علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

0
328

اسلام آباد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن کے 32 میں سے 22 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کو ڈکلیئر کرنے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کے پاس ہے، اسی اختیار کے تحت سینیٹر ناصر عباس کو قائدِ حزبِ اختلاف قرار دیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید بتایا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کے نوٹیفکیشن کا معاملہ کچھ عرصہ سینیٹ سیکرٹریٹ میں زیرِ التوا رہا، جس کی وجہ عدالتی طریقہ کار تھا، تاہم اب رولز کے مطابق کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شبلی فراز کی نااہلی کے باعث قائدِ حزبِ اختلاف کی نشست خالی ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کو قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کیا تھا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا