وادی تیراہ میں شدید برف باری، پاک فوج کی ریلیف سرگرمیاں جاری

0
383

وادی تیراہ میں شدید برف باری کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے، تاہم پاک فوج کی جانب سے ریلیف سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مقامی آبادی کی مدد اور روزمرہ زندگی کی بحالی کے لیے پاک فوج کا ریلیف آپریشن مسلسل جاری ہے، جبکہ برف میں پھنسنے والی متعدد گاڑیوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے افسران و جوان امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کو کھانا، کمبل اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جس پر مقامی شہریوں نے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا ہے۔

اس کے علاوہ متاثرہ خاندانوں میں اشیائے ضروریہ بھی تقسیم کی جا رہی ہیں، جبکہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث علاقے میں زمینی رابطے بحال ہو چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا