بلوچستان میں دہشتگردی قومی سلامتی پر کھلی جارحیت ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

0
593

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی ریاست کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کھلی جارحیت ہے، تاہم یہ پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشتگردی پورے ملک کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کسی قسم کی کمزوری یا ابہام کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوری قوت سے دہشتگردی کا مقابلہ جاری رکھے گا اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو جلد امن کا گہوارہ بنائے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دو دنوں کے دوران آپریشن کے تحت فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا